امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل ملک سجاد حیدر میتلا کے اعزاز میں شاندار تقریب — وکلاء کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعلان

بورےوالا (تحصیل رپورٹر)امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل ملک سجاد حیدر میتلا کے اعزاز میں شاندار تقریب — وکلاء کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعلان امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل ملک سجاد حیدر میتلا ایڈوکیٹ کے اعزاز میں چوھدری عبدالمجید ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ملک لیاقت جمال ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی جانب سے پاک ایونٹ کمپلیکس مین چیچہ وطنی روڈ پاک ہاوسنگ بورےوالا میں ایک پُروقار دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بورے والا بار کے معزز وکلاء اور سینئیر ممبران بار نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے ملک سجاد حیدر میتلا پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت اور ووٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ وکلاء نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بار کی مضبوطی اور وکلاء کے وقار کے لیے ملک سجاد حیدر میتلا بہترین انتخاب ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملک سجاد حیدر میتلا ایڈوکیٹ نے چوھدری عبدالمجید ایڈوکیٹ اور ملک لیاقت جمال ایڈوکیٹ کا پرتپاک استقبال اور شاندار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

About bbc world

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow