پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف قانون دان محترمہ ندا خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ فاقی ٹیکس محتسب نےFBR کی جانب سے کاروباری خواتین کو انکم ٹیکس میں 25٪ رعایت نہ دینے کو “بدانتظامی” قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یہ سہولت 30 دن کے اندر انکم ٹیکس ریٹرن میں فعال کی جائے اور اس پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے۔یہ رعایت فنانس ایکٹ 2021 کے تحت خواتین کی ملکیت میں قائم نئے کاروباروں کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، تاہم FBR نے گزشتہ چار سالوں سے اسے انکم ٹیکس ریٹرن میں شامل نہیں کیا تھا۔یہ فیصلہ پاکستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور ٹیکس نظام میں صنفی مساوات کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے۔اگر یہ سہولت مکمل طور پر فعال کر دی جاتی ہے تو یہ ملک میں خواتین کے معاشی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک یادگار سنگِ میل ثابت ہوگا۔معروف قانون دان محترمہ ندا خان ایڈووکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ توفیق دی کہ میں خواتین کے حقوق کے لیے یہ جدوجہد کر سکوں اور کاروباری خواتین کو ان کا جائز حق دلانے کے اس عمل کا حصہ بن سکوں۔
Latest Posts
