ہالی ووڈ ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کے متنازع وفحش گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ کے خلاف فتویٰ جاری کردیا گیا۔بھارتی فلم کے ’ڈی: دی ڈیول‘ کا گانا ’سرکے چُنر تیری سرکے‘ یوٹیوب پر جاری کیا گیا، بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا تھا۔بتدائی طور پر ڈانسر نورا فتیحی کی جانب سے اس معاملے پر وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس گانے کا فحش ہندی ورژن ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا گیا۔بعد ازاں، گانے پر بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالافتاء کی جانب سے فتویٰ بھی جاری کردیا گیا ہے، یہ فتویٰ مسلم پرسنل دارالافتاء سے وابستہ ایک سینئر عالمِ دین کی جانب سے جاری کیا گیا۔
Latest Posts
